Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی سے دست درازی مدرس گرفتار

کمسن لڑکی سے دست درازی مدرس گرفتار

حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) مادنا پیٹ علاقہ میں پیش آئے شرمناک واقعہ میں دینی مدرسہ کے ایک مدرس کو کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 سالہ کمسن لڑکی ساکن نہرو نگر مادنا پیٹ مدرسہ اسلامیہ و دینیات میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے روزانہ جایا کرتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ کمسن لڑکی مقامی اسکول میں جماعت اول کی طالبہ ہے اور وہ اسکول میں گزشتہ 3 دن سے سہمی ہوئی تھی۔ خاتون ٹیچر کے دریافت کرنے پر معصوم لڑکی نے بتایا کہ دینی مدرسہ کے مدرس نے اُسے جنسی طور پر ہراساں کیا جس کے نتیجہ میں ٹیچر نے لڑکی کے والدین کو اِس سلسلہ میں آگاہ کیا اور والدین کی جانب سے فوری مدرس کے خلاف مادنا پیٹ پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 37 سالہ مدرس عرفان احمد صدیقی ساکن داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ کو گرفتار کرلیا اور تفتیش پر اُس نے اقبال جرم کرلیا۔ سب انسپکٹر پولیس مادنا پیٹ مسٹر ادریس علی نے بتایا کہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مدرس کے خلاف کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT