Friday , February 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی سے دست درازی ‘ کیاب ڈرائیور گرفتار

کمسن لڑکی سے دست درازی ‘ کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ 12 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے ایک کیاب ڈرائیور کے خلاف کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موتی دروازہ گولکنڈہ کے ساکن کیا ب ڈرائیور یونس نے اسکول سے مکان واپس لوٹنے والی کمسن لڑکی کو موبائیل فون گیم کھیلنے کے بہانے اسے اپنی کار میں بٹھایااور بعدازاں اس نے دست درازی کی ۔ لڑکی کی ماں کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کیب ڈرائیور کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT