Thursday , December 13 2018

کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں اسکول چوکیدار گرفتار

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ایل بی نگر میں پولیس نے ایک خانگی اسکول کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو اس چوکیدار کے خلاف کمسن لڑکی کے والدین کی شکایت وصول ہوئی تھی ۔ اس سلسلہ میں پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر کاسی ریڈی نے بتایا کہ ایل بی نگر علاقہ میں جانسن گرامر اسکول میں زیر تعلیم ایک کمسن لڑکی جسکی عمر تقریباً 8 سال بتائی گئی ہے کہ والدین نے شکایت درج کروائی کہ اس اسکول کا چوکیدار ان کی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرتا ہے اور گذشتہ روز تو اس نے انتہا کردی اور لڑکی سے بدسلوکی اور دست درازی کی پولیس نے چوکیدار رنجیت کو گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT