Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی سے دست درازی گولکنڈہ کا نوجوان جیل منتقل

کمسن لڑکی سے دست درازی گولکنڈہ کا نوجوان جیل منتقل

حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں گولکنڈہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ 32 سالہ محمد سمیع جو علاقہ چھوٹا بازار گولکنڈہ میں الرحیم کرانہ اسٹور چلاتا ہے اس نے اسی علاقہ کی 9 سالہ کمسن لڑکی سے مبینہ طور پر دست درازی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 نومبر کو اسوقت پیش آیا جب کمسن لڑکی محمد سمیع کی دکان کو دودھ کی پاکٹ لانے کی غرض سے گئی تھی اس نے لڑکی سے دست درازی کی۔ ماں نے لڑکی کو آج دوبارہ سمیع کی دکان سے دودھ کے پاکٹ لانے کیلئے کہا جس پر لڑکی نے انکار کردیا۔ دریافت کرنے پر لڑکی نے رحیم کی جانب سے کی گئی اس گھناؤنی حرکت سے واقف کروایا جس کے نتیجہ میں گولکنڈہ پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے فوری اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سمیع کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ پولیس گولکنڈہ نے سمیع کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT