Saturday , January 19 2019

کمسن لڑکی مشتبہ حالت میں جھلس کر فوت

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی مشتبہ حالت میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق  8 سالہ ثانیہ بیگم جو طالبہ بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی سنگارینی کالونی علاقہ کے ساکن محمد اسمعیل کی بیٹی تھی 26 فروری کے دن اپنے مکان کے قریب کچرہ جلارہی تھی کہ مشتبہ طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT