Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کا اغواء و اجتماعی عصمت ریزی

کمسن لڑکی کا اغواء و اجتماعی عصمت ریزی

راجندر نگر میں پیش آئے واقعہ پر پولیس کی سرد مہری

راجندر نگر میں پیش آئے واقعہ پر پولیس کی سرد مہری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا ہولناک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل شام سڑک عبور کررہی اس کمسن 6 نامعلوم افراد نے آٹو میں اغواء کرلیا اور لڑکی کو نامعلوم مقام منتقل کرنے کے بعد اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور ان بدمعاشوں نے اس لڑکی کو اسی مقام پر چھوڑ دیا جہاں سے اس کا آٹو میں اغواء کیا گیا تھا ۔ راجندر نگر پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی تاہم معتبر ذرائع کے مطابق اس لڑکی کی طبی جانچ کروائی گئی ۔ پولیس پر اس واقعہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام ہے ۔ اور پولیس سائبر آباد کی مبینہ لاپرواہی اور عدم چوکسی ہی ایسے واقعات اور مجرمانہ ذہنیت کے افراد کو ان کے مقاصد میں کامیاب ہونے کا سبب بن رہی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لرکی کی عمر 13 سال بتائی گئی ہے جو رام باغ علاقہ میں رہتی تھی ۔ لڑکی عصمت ریزی کا واقعہ 14 جون کی شام میں پیش آیا اور اس کے والدین نے 15 جون کو شکایت درج کروائی ۔ حیدرگوڑہ علاقہ سے لڑکی کا آٹو میں اغواء کیا گیا اور اس رات لڑکی کو چھوڑ دیا گیا ۔ سائبر آباد حدود میں اس طرح کے واقعہ کا پیش آنا پولیس کی چوکسی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ سائبر آباد میں شٹی ٹیمیں سرگرم ہیں اس کے باوجود خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں باوجود ان اقدامات چوکسی اور سخت کارروائیوں کے ایسے واقعات کا پیش آنا پولیس کے لیے چیالنج بن گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT