Monday , October 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کو دھمکانے والا عاشق گرفتار

کمسن لڑکی کو دھمکانے والا عاشق گرفتار

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے ایک نامراد عاشق کو گرفتار کرلیا جو کمسن لڑکی کو محبت کے نام پر ڈرا دھمکا رہا تھا ۔ ہر دن اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک 16 سالہ لڑکا کا جینا مشکل کردیا تھا ۔ پولیس سرور نگر نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے سنتوش ریڈی نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کروائی تھی ۔ 16 سالہ طالبہ جس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔ ایل بی نگر ڈیویژن کی شی ٹیم اور سرور نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اس لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق لنگوجی گوڑہ ایل بی نگر علاقہ کی ساکن لڑکی نے شی ٹیم سے اپنے مسئلہ کو رجوع کردیا اور بتایا کہ اسے ہر دن لڑکا پریشان کر رہا تھا کہ لڑکی اس سے محبت کرے دیگر صورت وہ بلیک میل بھی کر رہا تھا ۔ سرور نگر پولیس نے اسے گرفتارکرلیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT