Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر سات افراد بشمول دو خواتین گرفتار

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر سات افراد بشمول دو خواتین گرفتار

گرفتارخواتین جسم فروشی میں ملوث، ملزمین میڈیا کے روبرو پیش: ڈی سی پی ساؤتھ زون

گرفتارخواتین جسم فروشی میں ملوث، ملزمین میڈیا کے روبرو پیش: ڈی سی پی ساؤتھ زون

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے معاملہ میں سات افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔ اس خصوص میں ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ترپاٹھی نے ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کمسن 14سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی ہولناک داستان کل منظر عام پر آئی تھی اور پولیس نے اس خصوص میں فوری حرکت میں آتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمین میں عبدالشکیل رحمان، بشیر خاں، محبوب، حمید، اظہر خاں جن کی عمر 21تا 25سال کے درمیان بتائی گئی ہیں کے علاوہ 35سالہ فوزیہ بیگم ساکنان حافظ بابا نگر کے علاوہ 42سالہ خاتون فریدہ خاتون ساکن تیگل کنٹہ جہاں نما کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ دونوںخواتین جو جسم فروشی کے کاروبار میںمبینہ ملوث ہیں اس متاثرہ لڑکی سے مبینہ جسم فروشی کروارہی تھیں۔ پولیس نے ان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT