Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا الزام، دیہاتیوں کی زدوکوبی پر ضعیف شخص فوت

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا الزام، دیہاتیوں کی زدوکوبی پر ضعیف شخص فوت

نظام آباد:8؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک 50سالہ شخص نے 6 سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کرنے پر برہم دیہاتیوں نے عصمت ریزی کرنے والے شخص کو بری طرح زد وکوب کرنے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے نندی پیٹ منڈل کے ڈویکیشور سے تعلق رکھنے والے سائنا نے ایک 6 سالہ معصوم لڑکی کو چاکلیٹ دینے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کر ڈالی ۔ لڑکی نے روتے ہوئے اپنے گھر پہنچ کر والدین کو اطلاع دینے پر پڑوسی جمع ہوگئے اور سائنا کو گائوں میں موجودہ درخت سے باندھ کر زد و کوب کرنا شروع کیا تو یہ بے ہوش ہوگیا اس بات کی اطلاع نوی پیٹ پولیس کو ملنے پر پولیس یہاں پہنچ کر بے ہوشی کی حالت میں سائنا کونظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا بعد معائنہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT