Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

آرمور۔/14اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور کملا نہرو کالونی سے تعلق رکھنے والی ایک پانچ سالہ لڑکی کو اس محلے کا درندہ صفت لڑکا جو اس کے مکان کے پیچھے کے حصہ میں رہتا ہے اس لڑکی کو گود میں اٹھاکر بہلا پھسلا کر اپنے مکان میں لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی اور اسے چھوڑ دیا اس کی والدہ نے اس کے جسم سے خون بہنے کو دیکھ کر پریشان ہوگئیں اور محلہ والوں نے اس لڑکے کو پکڑ کر مارپیٹ کی ۔ بتایا گیا کہ اس متاثرہ لڑکی کو نظام آباد کے ایک خانگی دواخانے میں شریک کروایا گیا ہے اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT