Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

مدھوبنی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع مدھوبنی میں ایک 3 سالہ لڑکی کو مبینہ عصمت ریزی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ایک جھاڑ سے لٹکادیا گیا۔ بنکا گاؤں کے دیہاتیوں نے آج صبح یہ منظر دیکھ کر اس لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جھاڑ سے نیچے اُتار لیا اور خانگی کلینک سے رجوع کرنے کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا جہ

مدھوبنی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع مدھوبنی میں ایک 3 سالہ لڑکی کو مبینہ عصمت ریزی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ایک جھاڑ سے لٹکادیا گیا۔ بنکا گاؤں کے دیہاتیوں نے آج صبح یہ منظر دیکھ کر اس لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جھاڑ سے نیچے اُتار لیا اور خانگی کلینک سے رجوع کرنے کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ اس لڑکی کی عصمت ریزی اور مارپیٹ کی گئی ہوگی۔ تاہم طبی معائنہ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجوہات کا پتہ چلے گا۔

TOPPOPULARRECENT