Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں 3 اساتذہ گرفتار

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں 3 اساتذہ گرفتار

تھانے ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک صدمہ انگیز واقعہ میں ایک 9 سالہ اسکولی لڑکی کو اس کے 3 اساتذہ گذشتہ ایک سال سے ہوس کا نشانہ بنا رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمین سنجے پاٹل ( 47 سال ) ، نیلش بھوئیر ( 47 سال ) اور جتندر جادھو ( 23 سال ) کو متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ لڑکی نے بتایا کہ مذکورہ اساتذہ ایک خالی کلاس روم میں لے جاکر کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی حرکات کے بارے میں کسی کو بتایا تو ہلاک کردیا جائے گا ۔ لیکن لڑکی نے مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اپنے والدین کو اساتذہ کی غیر غلط حرکات سے واقف کروایا ۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT