Tuesday , December 19 2017
Home / Top Stories / کمسن لڑکی کے اغواء کنندوں کی ٹولی گرفتار

کمسن لڑکی کے اغواء کنندوں کی ٹولی گرفتار

شمس آباد ڈی سی پی ، پی وی پدما کی پریس کانفرنس
شمس آباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں پانچ ماہ کی لڑکی کا اغواء ہوا تھا ۔ شمس آباد ڈی سی پی ، پی وی پدما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 ستمبر کو ہما نے ایک پانچ ماہ کی لڑکی کا اغواء کیا تھا ۔ رانی کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت کی ۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ ہما عرف ہمسا عرف اوما عرف انوشا 35 سالہ ساکن ونائیک نگر کالونی میلاردیوپلی راجندر نگر متوطن کاپوگڈہ شمس آباد کی شادی 17 سال پہلے اس کے شوہر چندراکانت سے ہوئی ۔ جن سے دو لڑکیاں بھی تھیں ۔ ہما کی بدچلن کی وجہ سے اس کے شوہر نے دونوں بیٹیوں کے ساتھ اسے چھوڑ کر چلا گیا ۔ چھ سال قبل اس کی ملاقات گوری چندراکانت 27 سال سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی ۔ انہیں کوئی اولاد نہیں ہوئی جس کے بعد دونوں نے بچہ کو گود لینے یا اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا اور ہما اپنے پہلے شوہر کے مکان گئی اور اسے اپنے یقین میں لیا کہ وہ وہاں رہنے آئی ۔ جب اس کا شوہر گھر میں موجود نہیں تھا تو ہما نے گھر میں موجود زیورات لیکر فرار ہوگئی ۔ 29 ستمبر کو ہما رانی کے مکان پہونچکر اسے بتایا کہ اس کی بیٹی کے علاج کیلئے بس اسٹانڈ کے قریب کپڑوں کی دکان پر اس کا انتظار کر رہی ہے ۔ اسے وہاں لیجاکر اسے کام میں مشغول کرتے ہوئے رانی کی پانچ سالہ شائینی کو لیکر فرار ہوگئی اور بدویل پہونچ کر گوری چندراکانت کے ہمراہ پلسر پر میلاردیوپلی پہونچ گئی اور کمسن لڑکی کی پرورش شروع کردی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اسپیشل ٹیم تشکیل دیکر دونوں کی تلاش شروع کردی تھی اور آج صبح اسپیشل ٹیم نے میلاردیوپلی سے ہما اور چندراکانت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لڑکی کو آزاد کرالیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دونوں کے قبضہ سے 9 تولہ سونا اور پلسر گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دونوں کے خلاف 363 کے تحت 81، 80 ، 2015 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیا اور لڑکی کو اس کی ماں

TOPPOPULARRECENT