Friday , July 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی ، ملزم گرفتار

کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی ، ملزم گرفتار

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی سے دست درازی اور نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں پیٹ بشیرآباد پولیس نے ایک 36 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سبا راؤ عمر تقریباً 36 سالہ پر الزام ہے کہ اس نے ایک 6 سالہ لڑکی کو کرکرے دلانے کے بہانے طلب کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی ۔ لڑکی کے والدین کی شکایت پر پیٹ بشیرآباد پولیس نے سباراؤ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ شخص پیشہ سے میستری ہے جو ایسٹ گوداوری علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے سنگین دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT