Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کے قاتلوں کی تلاش جاری

کمسن لڑکی کے قاتلوں کی تلاش جاری

حیدرآباد 16 اگست(سیاست نیوز) بھوانی نگر تالاب کٹہ سے مغویہ کم عمر لڑکی ھدی بیگم جس کا بے دردانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا پولیس کو خاطیوں ہنوز پتہ نہ چل سکا ۔ 11 اگست کو ترکاری خریدنے کیلئے اپنے مکان سے روانہ ہونے والی 12 سالہ ھدی بیگم عرف نوشین پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی بعدازاں اس کی نعش زیر تعمیر مکان کے پانی کے سمپ سے برآمد ہوئی تھی۔بھوانی نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے خاطیوں کی تلاش کیلئے 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے لیکن پولیس کو ہنوز سراغ نہ مل سکا ۔ پولیس بھوانی نگر شبہ کی بنیاد پر کئی نوجوانوں کو حراست میں لیکر تفتیش کررہی ہے لیکن کوئی ٹھوس  ثبوت حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس دو زوایوں سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس میں قریبی رشتہ داروں یا مقامی آوارہ نوجوانوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس تحقیقات سے متعلق تحقیقاتی عہدیدار تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT