Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / کمسن لڑکے کو پکڑنے کی کوشش میں کانسٹبل زخمی

کمسن لڑکے کو پکڑنے کی کوشش میں کانسٹبل زخمی

جموں 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون پولیس کانسٹبل کے گھریلو خادم نے آج AK-47 سے فائرنگ کردی جس میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ خودکار ہتھیار گھریلو ملازم نے اپنے آجر (خاتون کانسٹبل) کے مکان سے سرقہ کرلیا تھا۔ یہ واقعہ کل رات اُس وقت پیش آیا جب گھریلو خادم 14 سالہ اشفاق متوطن گول ضلع سانی اپنے آجر کے مکان سے اُس کے بھائی کا AK-47 بندوق

جموں 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون پولیس کانسٹبل کے گھریلو خادم نے آج AK-47 سے فائرنگ کردی جس میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ خودکار ہتھیار گھریلو ملازم نے اپنے آجر (خاتون کانسٹبل) کے مکان سے سرقہ کرلیا تھا۔ یہ واقعہ کل رات اُس وقت پیش آیا جب گھریلو خادم 14 سالہ اشفاق متوطن گول ضلع سانی اپنے آجر کے مکان سے اُس کے بھائی کا AK-47 بندوق لے کر فرار ہوگیا۔ اس خاتون آجر کا بھائی بھی پولیس کانسٹبل ہے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر اعجاز احمد نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ خاتون کانسٹبل کا بھائی ایک کانگریس لیڈر کا شخصی محافظ ہے اور اپنی بہن سے ملاقات کے لئے اس کے گھر آیا تھا اور جب وہ حمام خانہ میں گیا تھا اُس وقت گھریلو خادم لڑکا اشفاق رائفل لے کر بھاگ گیا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دینے پر تلاش کرکے مفرور لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس لڑکے نے پولیس کو آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک کانسٹبل محمد ریاض شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں لڑکے نے ایک شہری پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی کردیا۔

TOPPOPULARRECENT