Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / کمسن کشمیری لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل المناک واقعہ : گوٹیریز

کمسن کشمیری لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل المناک واقعہ : گوٹیریز

اقوام متحدہ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریز نے جموں و کشمیر کے ضلع کتھوا میں ایک 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کو انتہائی خوفناک و المناک قرار دیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس بہیمانہ جرم کے سازشیوں کو انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ قبائیلی باکروال سے تعلق رکھنے والی یہ کمسن لڑکی آصفہ 10 جنوری کو اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگئی تھی اور ایک ہفتے بعد اسی علاقہ میں نعش دستیاب ہوئی تھی۔ جنوری میں اس لڑکی کو 6 افراد نے گاؤں کے ایک مندر میں رکھتے ہوئے ایک ہفتہ تک عصمت ریزی کی تھی۔ کمسن لڑکی کو نشیلی ادویات کھلائی گئی تھیں اور متعدد مرتبہ اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ اس شرمناک واقعہ کے خلاف سارے ہندوستان میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT