Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / کمسن کی عصمت ریزی : پولیس سربراہ کا تبادلہ

کمسن کی عصمت ریزی : پولیس سربراہ کا تبادلہ

بنگلور ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خانگی اسکول میں 6 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی پر عوامی برہمی اور احتجاج کے بعد کرناٹک حکومت نے آج پولیس کمشنر رگھو ویندرا اورادکر کا تبادلہ کردیا۔ اس کے علاوہ کلیدی ملزم جو اسکیٹنگ انسٹرکٹر ہے، اس کے خلاف غنڈہ ایکٹ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر عوامی برہمی کے بعد آج انتظامیہ میں کافی ہلچل دیکھی گئی کیونکہ پولیس میں شکایت درج کرانے کے 6 دن بعد کل پہلی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ یہ احتجاج آج اس وقت تشدد کی شکل اختیار کرگیا جب اے بی وی پی کارکنوں کی وبگیور ہائی اسکول کے روبرو پولیس سے جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ عصمت ریزی کا یہ واقعہ اسی اسکول میں پیش آیا تھا اور آج احتجاج کے دوران ان کارکنوں نے اسکول عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا اور چیف منسٹر سدا رامیا نے کہا کہ ملزم کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پہلے بھی ایسے واقعات میں ملوث رہا ہے اور اس کا تعلق بہار سے بتایا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے غنڈہ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اور لا ڈپارٹمنٹ کو تجویز روانہ کردی گئی ہے۔ حکومت نے سٹی ایڈیشنل کمشنر پولیس (لا اینڈ آرڈر) کمل پنتھ کا بھی تبادلہ کردیا۔ عوامی احتجاج کے دوران کمشنر پولیس رگھو ویندرا اورادکرکو والدین و سرپرستوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج شہر میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔

TOPPOPULARRECENT