Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن کی ہاسپٹل میں موت رشتہ داروں کا احتجاج

کمسن کی ہاسپٹل میں موت رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد ۔ /24 ستمبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی دواخانہ میں موت واقع ہونے کے سبب برہم رشتہ داروں نے دواخانہ کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تین سالہ وی رادھیکا جو رویندر چاری کی بیٹی تھی /20 ستمبر کو اسے سواتی چلڈرن ہاسپٹل لے جایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے خون کا معائنہ کیا اور دوبارہ /23 ستمبر کو آنے کیلئے کہا ۔ طبیعت بگڑنے کے سبب لڑکی کو دوبارہ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں پر وہ فوت ہوگئی ۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے برہم رشتہ داروں نے دواخانہ کے روبرو دھرنا منظم کیا اور اس سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT