Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن کے اغواء کا معمہ حل ، چار افراد گرفتار

کمسن کے اغواء کا معمہ حل ، چار افراد گرفتار

سائبرآباد پولیس کا کارنامہ ، ڈی سی پی ایل بی نگر کی خصوصی دلچسپی
حیدرآباد /15 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے کمسن لڑکے کے اغواء کے معمہ کو حل کرلیا ہے اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ ایل بی نگر کے علاقہ سے ہفتہ کی رات 7 سالہ لڑکے وائی وجئے پاترا کا اغواء کرلیا گیا تھا اور اغواء کاروں نے اس لڑکے کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپئے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر مسٹر تفسیر اقبال نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس بچے کو رہائی دلائی اور اغواء کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ اس خصوص میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر تفسیر اقبال نے بتایا کہ 23 سالہ ڈی سائی کرشنا 26 سالہ سی ایس بھانو پرکاش 24 سالہ سی ایس منوہر ساکنان کرنول اور 21 سالہ ڈی یشوراج کو گرفتار کرلیا ۔ یہ چاروں آپس میں ساتھی بتائے گئے ہیں ۔ ان چاروں نے ایک کار کو فرضی نمبر پلیٹ لگاکر کمسن لڑکے کا اغواء کیا اور بچے کو نیند کی دوا کے ذریعہ سلادیا گیا ۔ ان میں کمسن لڑکے کو اغواء کرنے کی ٹولی کا اصل سرغنہ لڑکے کے والد کا رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT