Wednesday , December 12 2018

کمسن کے ساتھ دست درازی ، ملزم کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا عرف ڈیوئیڈ جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔اس نے ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ بابا کے خلاف لڑکی کے والدین نے شکایت کی اور پولیس نے

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا عرف ڈیوئیڈ جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔اس نے ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ بابا کے خلاف لڑکی کے والدین نے شکایت کی اور پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے باباکو گرفتار کرلیا ۔ بابا عرف ڈیوئیڈ پیشہ سے ڈرائیور ہے جو کملا نگر میں رہتاہے ۔۔

باؤلی میں تیراکی کے دوران طالبعلم غرقاب
حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) کیسرا کے علاقہ میں ایک طالب علم مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ روہیت جو رامپلی علاقہ ساکن شیام مندر کا بیٹا تھا کل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں واقع ایک باؤلی گیا تھا جہاں تیراکی کے دوران وہ مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے روہیت کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT