Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کمشنر بلدیہ و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی کا نظر ثانی اجلاس

کمشنر بلدیہ و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی کا نظر ثانی اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سری سومیش کمار ، کمشنر و اسپیشل آفیسر نے کہا کہ تمام لائن محکمہ جات جیسے پولیس ، حیدرآباد میٹرو ریل ، ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس پی ، ٹی پی سی پی ڈی سی ایل اور دیگر شہری امور سے متعلق محکمہ جات اہم جنکشنس ، سڑک توسیع کے مقامات اور مین روڈس پر برقی کھمبوں اور فٹ پاتھوں کا دورہ کریں گے کیوں کہ ٹریفک کے آسا

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سری سومیش کمار ، کمشنر و اسپیشل آفیسر نے کہا کہ تمام لائن محکمہ جات جیسے پولیس ، حیدرآباد میٹرو ریل ، ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس پی ، ٹی پی سی پی ڈی سی ایل اور دیگر شہری امور سے متعلق محکمہ جات اہم جنکشنس ، سڑک توسیع کے مقامات اور مین روڈس پر برقی کھمبوں اور فٹ پاتھوں کا دورہ کریں گے کیوں کہ ٹریفک کے آسان بہاؤ میں بہت بڑی شواری پیش آرہی ہے ۔ سری سومیش کمار نے مختلف سرکاری محکمہ جات کے تمام سینئیر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ نظر ثانی اجلاس کے دوران کمشنر نے کہا تمام متعلقہ محکموں کو مرحلہ وار انداز میں تمام کاموں میں تال میل پیدا کرنے اور سڑکوں کی کشادگی کے تعلق سے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس طرح شخصی طور پر نگرانی کرنے کی درخواست بھی کی ۔ محکموں کے صدور سے کمشنر نے درخواست کی کہ کاموں کی تفصیلات پیش کریں جو اب تک مکمل ہوئے اس کے لیے جی ایچ ایم سی متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرے گا ۔ ٹریفک آسان بہاؤ کو بحال کرنے جی ایچ ایم سی ٹولی چوکی فلائی اوور کو استعمال کرے گا جو تکمیل ہوچکا ہے اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر تکمیلہ کام کو مکمل کریں اور عنقریب وزیر اعلیٰ اس کا افتتاح کریں گے ۔ سینئیر پولیس عہدیداران سری جیتندر ، سری اویناش موہنتی ، سری اشوینی کمار ، سری این وی ایس ریڈی ، ایم ڈی میٹرو ریل اور محکمہ برقی و آبرسانی کے سینئیر عہدیداران نے آج جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT