Saturday , December 15 2018

کمشنر مینارٹی فینانس اقبال حسین کا دورہ کرنول

کرنول /20 نومبر ( ذریعہ ای میل ) آندھرا پردیش کے اسٹیٹ مینارٹی کارپوریشن محمد اقبال حسین نے کرنول پہنچ کر ضلع کلکٹر وجئے موہن سے ان کے کیمپ آفیس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے ضلع کلکٹر سے وقف املاک ، اسکالر شپس اور اردو میڈیم طلبہ کے ہاسٹل سے متعلق جائزہ حاصل کیا ۔ ضلع کلکٹر سے ملاقات کے بعد اقبال حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے

کرنول /20 نومبر ( ذریعہ ای میل ) آندھرا پردیش کے اسٹیٹ مینارٹی کارپوریشن محمد اقبال حسین نے کرنول پہنچ کر ضلع کلکٹر وجئے موہن سے ان کے کیمپ آفیس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے ضلع کلکٹر سے وقف املاک ، اسکالر شپس اور اردو میڈیم طلبہ کے ہاسٹل سے متعلق جائزہ حاصل کیا ۔ ضلع کلکٹر سے ملاقات کے بعد اقبال حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کرنول کے وقف جائیدادیں کے علاوہ مینارٹی طلبہ کیلئے اسکالر شپس ، ہاسٹل اور دیگر بنیادی سہولیات کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ضلع کرنول کے ہونے کے سبب حکومت کے علاوہ وہ خود ذاتی طورپر تعلیمی میدان میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے یہ تیقن دیا کہ ادونی شاہی جامع مسجد اور نندیال شاہی جامع مسجد کے انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT