Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون کے ہاتھوں سٹہ باز گرفتار

کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون کے ہاتھوں سٹہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے کرکٹ پر سٹہ بازی میں ملوث ہونے والے ایک سٹہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 53 سالہ ارون کمار راٹھی ساکن چپل بازار بگ بیاش لیگ (BBL) میچیز کے علاوہ ونڈے اور ٹسٹ میچیس پر بھی آن لائین سٹہ بازی میں ملوث ہورہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اپنے موبائیل فون کے ذریعہ مشہور بوکی بنٹی متوطن اکولہ مہاراشٹرا کی مدد سے کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ چلارہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے چپل بازار میں واقع راج بھون اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 2 پر دھاوا کرتے ہوئے ارون کمار راٹھی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 1 لاکھ نقد رقم ، 3 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں بھی کاچیگوڑہ پولیس نے راٹھی کو کرکٹ پر سٹہ بازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT