Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کمشنر پنچایت راج نیتو کماری پرسادکو سوچھ ایوارڈ پر تہنیت

کمشنر پنچایت راج نیتو کماری پرسادکو سوچھ ایوارڈ پر تہنیت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : پنچایت راج کمشنر نیتو کماری پرساد کو وزیراعظم کے بہار پروگرام چمپارن میں گرانقدر سواچھ گرہی ایوارڈ کے حصول پر رورل ڈیولپمنٹ آفس میں جوپلی نیراجہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر گرانقدر ایوارڈ پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔ نیتو کماری نے عوام سے خواہش کی کہ وہ عوام میں سوچھ بھارت پروگرام پر شعور بیدار کریں تاکہ ریاست تلنگانہ کا نام بہترین ریاست میں شامل ہوسکے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ریاستی و مرکزی حکومتوں نے دیہی سطح پر سینٹری خدمات کے لیے سواچھ گرہی کا تقرر کیا ہے ۔ جس کا مقصد دیہی عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ ریاست میں تقریبا 13 ہزار سواچھ گرہی برسر خدمت ہیں ۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈائرکٹر دلیپ کمار ، کنسلٹنٹ منیندر ، گوردھن مورتی ، ستیش پریکر اور دیگر موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT