Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کمشنر پولیس وکرم جیت دگل کا جذبہ انسانیت قابل ستائش

کمشنر پولیس وکرم جیت دگل کا جذبہ انسانیت قابل ستائش

حادثہ کے شکار زخمی ضعیف شخص کی اپنی گاڑی میں دواخانہ منتقلی

نرمل ۔ 21؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کون کہتا ہے کہ انسانیت باقی نہیں رہی ؟ اکثر سماج میں کسی ناگہانی واقعات پر انسان کی زبان پر بے ساختہ یہ الفاظ آجاتے ہیں کے انسانیت باقی نہیں رہی ؟ تاہم سماج میں آج بھی ایسے لوگ اور سرکاری عہدیدار موجود ہیں جن کے دل میں انسانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہے ۔ آج ضلع منچریال کے قریب دو موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوئے جس میں ایک ضعیف شخص زخمی ہو گیا ۔ اتفاق سے اس علاقہ کے کمشنر پولیس مسٹر وکرم جیت دگل گذر رہے تھے جنہوں نے فوری ڈرائیور کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی اور اپنی گاڑی میں اس ضعیف شخص کو بٹھا لیا اور منچریال کے دواخانہ منتقل کرتے ہوئے زخمی کے رشتہ داروں کو اطلاع دی گئی۔ دنیا جانتی ہے کہ جب ہماری تمنا کے پاوں حاصل کی چادر سے باہر نکل جاتے ہیں تو ہمیں سکون نہیں ملتا لیکن جب دوسرے کے دکھ درد میں شامل ہوجاؤ تو یقیناً سکون نصیب ہوتا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست سید جلیل ازہر نے کمشنر پولیس رام گنڈم مسٹر وکرم جیت دگل کو فون پر اس انسانیت دوستی کے تناظر میں ستائش کی تو مسٹر دگل نے کہا کہ ازہرجی یہ ہمارے فرائض میںہیں عوام کے تحفظ کے لئے متعین کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر وکرم جیت دگل نے ضلع نظام آباد ‘ نلگنڈہ ‘ عادل آباد میں اپنی شاندار کارکردگی کے نقوش چھوڑے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT