Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کمشنر پولیس کی دعوت افطار کے اخراجات کی رقم منظور

کمشنر پولیس کی دعوت افطار کے اخراجات کی رقم منظور

حیدرآباد۔/31جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک میں کمشنر پولیس حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار کے اخراجات کے سلسلہ میں 2لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری اجئے مشرا نے جی او آر ٹی 87 جاری کیا۔ جی او میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد نے 14جولائی کو حکومت کو مکتوب روانہ کیا اور خواہش کی ک

حیدرآباد۔/31جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک میں کمشنر پولیس حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار کے اخراجات کے سلسلہ میں 2لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری اجئے مشرا نے جی او آر ٹی 87 جاری کیا۔ جی او میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد نے 14جولائی کو حکومت کو مکتوب روانہ کیا اور خواہش کی کہ افطار پارٹی کے اخراجات کے سلسلہ میں بجٹ کے تحت دو لاکھ روپئے جاری کئے جائیں۔ حکومت نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ رقم کی منظوری کا فیصلہ کیا تاکہ اہم شخصیتوں، مسلم آئی اے ایس، آئی پی ایس عہدیداروں اور پیس کمیٹی ارکان کیلئے افطار پارٹی کے اخراجات کی پابجائی ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT