Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / کمشنر پولیس کی رہائشگاہ کے قریب سانپ برآمد

کمشنر پولیس کی رہائشگاہ کے قریب سانپ برآمد

حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کی رہائش گاہ کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک سانپ برآمد ہونے کے نتیجہ میں سکیورٹی گارڈس تشویش کا شکار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبرپیٹ میں واقع کمشنر پولیس کی رہائش گاہ میں آج دوپہر 6 فیٹ طویل سانپ اچانک نمودار ہوا اور وہاں موجود پولیس عملہ نے فوری حسینی علم پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹبل آر وینکٹیش نائک کو اس بات کی اطلاع دی ۔ یہ کانسٹبل سانپ پکڑنے میں مہارت رکھتا ہے اور اس بات کی اطلاع ملنے پر وہ کچھ ہی دیر میں وہاں پہونچ گیا اور اندرون 15 منٹ پتھر کے نیچے چھپے ہوئے سانپ کو پکڑلیا ۔ اس وقت کمشنر پولیس مسٹر انجنی کمار سٹی پولیس کے عہدیداروں سے ٹیلی کانفرنس میں مصروف تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر پولیس کی رہائش گاہ جو عنبرپیٹ میں واقع ہے اس کے اطراف و اکناف قدیم عمارتیں موجود ہیں جہاں سے اکثر سانپ نکلنے کی شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں ۔ کمشنر پولیس کی سکیورٹی عہدیداروں نے زو حکام کو اطلاع دی اور بعد ازاں اسے ان کے حوالے کردیا ۔ پولیس کانسٹبل وینکٹیش نائک سانپ پکڑنے میں ماہر ہے اور اسے گزشتہ سال امریکی صدر کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے پروگرام کے دوران بھی اس کی خدمات حاصل کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT