Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / کملاملز آتشزدگی ‘ پب کا مالک گرفتار

کملاملز آتشزدگی ‘ پب کا مالک گرفتار

ممبئی ۔ 11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ابھیجیت منکر مالک ’’ ون ابئو‘‘ پب کا مالک آج گرفتار کرلیاگیا ۔ 29ڈسمبر کو کملا ملز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 30سالہ ہوٹل کا مالک پب کے دیگر مالکین کرپیش سنگوی اور جگر سنگوی کے ہمراہ حادثہ کے دن سے ہی فرار تھا ۔ این ایم جوشی مال پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر احمد پٹھان نے کہا کہ ہماری ٹیم ون ابئو پب کے مالک ابھیجیت منکر کو میرین لائنس سے علی الصبح گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ دونوں مالکوں سے تفتیش کے دوران ہمیں منکر کے پتہ کی اطلاع ملی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT