Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کملاناتھن کمیٹی کا اجلاس ‘ملازمین کی عاجلانہ تقسیم کا جائزہ

کملاناتھن کمیٹی کا اجلاس ‘ملازمین کی عاجلانہ تقسیم کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 16 نومبر ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد دونوں ریاستوں کے ملازمین کی مناسب انداز میں تقسیم کیلئے مسٹر کملاناتھن کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا سکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی او پی ٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ دونوں ریاستوں آندھراپردیش و تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق 14 ایچ او ڈیز ( صدور محکمہ جات) کے تحت خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ ریاست کی تقسیم کے پیش نظر دونوں ریاستوں کیلئے ملازمین کی تقسیم کیلئے کئے جانے والے عمل میں تاخیر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں زبردست بے چینی اور سنسنی پائی جاتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ گذشتہ مختلف ملازمین ‘ یونین قائدین نے بھی کملاناتھن کمیٹی سے ملاقات کر کے ملازمین کے عمل میں جاری انتہائی سست رفتاری کے خلاف نہ صرف موثر نمائندگی کی تھی بلکہ اپنے سخت احتجاج کا بھی مظاہرہ کیا تھا ۔ اس کے باوجود ملازمین کی تقسیم کے عمل میں کوئی تیزی پیدا نہیں ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT