Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / کمل ناتھ نے از خود ہی استعفیٰ پیش کیا ۔ کانگریس کی وضاحت

کمل ناتھ نے از خود ہی استعفیٰ پیش کیا ۔ کانگریس کی وضاحت

نئی دہلی 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے پنجاب میں پارٹی امور کے نگران کی حیثیت سے اپنی خواہش سے ہی استعفی پیش کیا ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ ان کے خلاف 1984 کے مخالف سکھ فسادات کے سلسلہ میں شرارت آمیز مہم چلائی جا رہی تھی جس پر کمل ناتھ نے از خود استعفی پیش کیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ کانگریس نے دباؤ کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں امور کے نگران کی حیثیت سے کمل ناتھ کو تبدیل کردیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہاپوزیشن کی جانب سے ان کے خلاف غیر دیانت دارانہ ‘ شرارت آمیز مہم چلائی جا رہی تھی کیونکہ پنجاب میں آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ پارٹی جنرل سکریٹری برقرار رہیں گے اور انہیں ہریانہ کی ذمہ داری بھی برقرار رکھی جائیگی ۔ اتوار کو ہی کمل ناتھ کو پنجاب و ہریانہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ پنجاب میں آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ سابقہ اطلاعات میںپارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ کمل ناتھ نے پارٹی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بھی استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے کمل ناتھ کے خلاف عام آدمی پارٹی کی مہم کی مذمت کی اور کہا کہ پارٹی موقع پرست ہے اور انتخابی فائدہ حاصل کرنے یہ مہم چلا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT