Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / کمل ناتھ کا ہیلی کاپٹر راستہ بھٹکنے کے بعد سلامتی سے واپس

کمل ناتھ کا ہیلی کاپٹر راستہ بھٹکنے کے بعد سلامتی سے واپس

بھوپال 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر جس میں سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ سوار تھے اور جو مدھیہ پردیش میں چندواڑہ سے ضلع نرسنگ پور کے مقام جھوتیشور کو جارہا تھا، آج صبح راستہ بھٹک گیا اور 40 منٹ کی تاخیر کے ساتھ اپنی منزل پر پہونچا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر طے شدہ پروگرام کے مطابق صبح 10.30 بجے جھوتیشور پہونچنا چاہئے تھا لیکن پائلیٹ نے اِسے غلطی سے کریلی تحصیل کے قریب موضع کوڈسا کے کھیت میں اُتار دیا۔ پرواز کی راہ بھول جانے سے وہ راستہ بھٹک گئے تھے۔ تاہم یہ ہیلی کاپٹر آخرکار 11 بجکر 10 منٹ کو اپنی منزل پر پہنچ گیا۔ کمل ناتھ کے ہمراہ سابق مرکزی وزیر سریش پچوری تھے جو جھوتیشور کو شنکر اچاریہ سوامی سواروپ آنند سرسوتی سے آشیرواد حاصل کرنے جارہے تھے۔ نرسنگ پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مونیکا شکلا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو فون پر اِس واقعہ کی تصدیق کی۔ عینی شاہدین کے مطابق کمل ناتھ کا ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں اُتارا گیا اور جب پائلیٹ کو احساس ہوا کہ وہ غلط مقام پر پہونچ گئے ہیں تو اُنھوں نے فوری جھوتیشور کے لئے پرواز کی۔ بعد میں دونوں سینئر کانگریس قائدین نے شنکر آچاریہ کا آشیرواد حاصل کیا اور مشہور مقامی مندر میں پوجا کی۔

TOPPOPULARRECENT