Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کمل کی مداحوں سے ملاقات،سیاسی کیریئر کی قیاس آرائی

کمل کی مداحوں سے ملاقات،سیاسی کیریئر کی قیاس آرائی

چینائی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر فلم اسٹار کمل ہاسن کے سیاست میں داخلہ کے آثار و قرائن مضبوط نظر آرہے ہیں اور اس ماحول میں آج انہوں نے یہاں اپنے پرستاروں سے ملاقات کی، جہاں آخرالذکر کا دعویٰ ہیکہ بات چیت صرف ان کی سالگرہ اور بہبودی سرگرمیوں کے تعلق سے مرکوز رہی۔ کمل ہاسن ویلفیر کلب کے ایک سینئر ممبر نے میٹنگ کے بعد میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’ہم نے یہی باتوں پر غور کیا کہ ان کی سالگرہ پر کیا کیا جاسکتا ہے، جو 7 نومبر کو ہے۔ ہم نے صرف بہبود و بھلائی کی سرگرمیوں پر بات کی۔ ہم صرف یہی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور انہوں (ہاسن) نے زور دیا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اسی طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں‘‘۔ کمل ہاسن کا کوئی فیان کلب نہیں ہے بلکہ انہیں ویلفیر کلبس کہتے ہیں جو مختلف سماجی کام انجام دیتے ہیں۔ آج کی ملاقات میڈیا کے ایک گوشے میں ایسی اطلاعات کے درمیان آئی ہیکہ کمل ہاسن جنہوں نے سیاسی کیریئر شروع کرنے کے مضبوط اشارے دیئے ہیں، اپنی سالگرہ پر سیاست میں داخلہ کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT