Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / کمل ہاسن ایک قابل انسان، عوام ان پر اعتماد کرینگے : رجنی کانت

کمل ہاسن ایک قابل انسان، عوام ان پر اعتماد کرینگے : رجنی کانت

چینائی ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے فلمی ساتھی اداکار اور مکل نیتھی میم کے بانی کمل ہاسن کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ وہ ایک قابل انسان ہیں۔ ان پر عوام کافی اعتماد کریں گے۔ کمل ہاسن کی جانب سے شروع کردہ سیاسی پارٹی ایم این ایم کے بارے میں جواب دیتے ہوئے رجنی کانت نے جو خود بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کرہے ہیں کہا کہ اگرچیکہ میں اور کمل ہاسن کے دو مختلف راہیں ہیں لیکن ان کی منزل ایک ہی ہوگی۔ ان کا مقصد عوام کی بہبود ہے۔ اگرچیکہ ہم تمام نے مختلف راستہ اختیار کرلیا ہے لیکن ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمل ہاسن کی پارٹی کو عوام کی تائید حاصل ہوگی۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ ایم این ایم کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے تو اننہوں نے کہا کہ کمل ہاسن ایک قابل انسان ہیں اور عوام انہیں پسند کرتے ہیں۔ ان کے سیاسی عزائم کی بھی وہ بھرپور تائید کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ’’وشواروپم‘‘ اداکار کو پہلے ہی مبارکباد دے کر اپنی نیک تمناؤں سے واقف کروایا ہے کہ وہ اپنے سیاسی سفر میں کامیاب ہوں گے لیکن آج میں پھر ایک بار آپ کے سامنے کمل ہاسن کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ کمل ہاسن نے کل ہی ایک ٹامل ہفتہ وار اخبار میں مضمون لکھا تھا کہ انہوں نے قبل ازیں رجنی کانت سے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی اور انہیں سرگرم سیاست میں داخل ہونے کے لئے اپنے فیصلہ سے واقف کروایا تھا۔ ان دونوں اداکاروں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف کیمپ میں ہوں گے تو دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT