Tuesday , May 22 2018
Home / ہندوستان / کمل ہاسن کو اونچی شرح سود پر تشویش

کمل ہاسن کو اونچی شرح سود پر تشویش

چینائی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور اداکار کمل ہاسن نے آج شرح سود کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اِس سے کسانوں اور سنیما انڈسٹری کے بشمول مختلف طبقات متاثر ہورہے ہیں۔ کمل ہاسن ایک ٹامل فلم پروڈیوسر کی مبینہ خودکشی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کررہے تھے، جس نے مدورائی کے فینانسر کو مورد الزام ٹھہرایا تھا کہ اُس نے اُسے دیئے گئے قرضوں پر غیرمعمولی سود شرحوں کو لاگو کرتے ہوئے اُسے انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور کیا۔ پروڈیوسر نے قرضوں کی واپس ادائیگی کے معاملہ میں اُسے ہراساں کئے جانے کی باتیں بھی کی تھیں۔ 63 سالہ کمل ہاسن نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ قانون اور فلمی صنعت کو چاہئے کہ اونچی شرح سود کی وجہ سے ہونے والے مظالم کا خاتمہ کریں کیونکہ یہ بُرائی کسانوں سے لے کر سنیما کے پروفیشنلس کو تک متاثر کررہی ہے جنھیں بالعموم امیر لوگ سمجھا جاتا ہے۔ پروڈیوسر اشوک کمار کی غیرمتوقع موت کا پھر کسی فرد کے ساتھ اعادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے متوفی کی فیملی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT