Sunday , June 24 2018
Home / تفریح / کمل ہاسن کی فلم کیلئے کاجل نے 2کروڑ لئے

کمل ہاسن کی فلم کیلئے کاجل نے 2کروڑ لئے

فیس کی وصولی کے معاملے میں سنگھم گرل کاجل اگروال آج کل سرخیوں میں ہیں وہ کئی برانڈس کو انڈورس بھی کررہی ہیں ۔ کاجل کے بہت ہی قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے پچھلے دنوں ڈائرکٹر لنگا سوامی کی فلم کیلئے 2 کروڑ روپیوں کی فیس وصول کی ہے جس میں سفری اخراجات اور ٹیم چارجس علحدہ ہونگے اس فلم میں کاجل اگروال کمل ہاسن کے مقابل کام کررہی ہیں ویسے تو اس فلم کیلئے لنگا سوامی انوشکا کو لینا چاہتے تھے لیکن انوشکا ان دنوں پربھاس اسٹار بہوبلی اور رودرما دیوی کی لگاتار شوٹنگس میں مصروف ہے اسی لئے انہوں نے کاجل اگروال کو سائن کر لیا ہے ۔

مادھوری ڈکشٹ کی ایک اور فلم ریلیز کیلئے تیار
اپنے وقت کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ ان دنوں فلموں میں زبردست مصروف ہے وشال بھردواج کی فلم ’’ دیڑھ عشقہ ‘‘ میں اپنے بہترین پرفارمینس کے بعد انہیں اور بھی فلمیں ملنے لگی ہیں ان کی ایک اور فلم جو بنارس میڈیا ورکس اور سہارا مووی اسٹوڈیوز کے بینر پر بنائی گئی فلم ’’ گلاب گینگ ‘‘ اب اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔ فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ جوہی چاولہ ، ماہی گل ، شلپا شکلا ، تنیشتا چٹرجی نے اہم کردار ادا کئے ہیں بھرت شاہ کی پیشکش اس فلم کو انوبھو سنہا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ سونک سین اس کے ڈائرکٹر ہیں ۔ اس فلم کو 7 مارچ کو ریلیز کرنے کی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT