Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کمنس ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر

کمنس ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر

کولکتہ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر پاٹ کمنس ہندوستان کے خلاف 3 مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کریں گے کیوں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کی تیاری کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیا ہے کہ کمنس یکم اکٹوبر کو ناگپور میں ہندوستانی کے خلاف ونڈے سریز کا 5 واں اور آخری ونڈے کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ رواں سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم 0-2 کے خسارے میں ہے۔ 7 تا 13 اکٹوبر مجوزہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے کمنس کے متبادل کھلاڑی کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ کمنس نے 18 ٹوئنٹی 20مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 23 وکٹس حاصل کی ہیں جبکہ 24 سالہ فاسٹ بولر نے 5 ٹسٹ اور 33 ونڈے مقابلے بھی کھیلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT