Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کمپنی سے چوری کردہ 10 لاکھ کے شرٹس ضبط ، دو گرفتار

کمپنی سے چوری کردہ 10 لاکھ کے شرٹس ضبط ، دو گرفتار

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپئے مالیتی شرٹس کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ نوین اور 23 سالہ ونود ساکنان چکری پورم کالونی متوطن اننت پور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کشائی گوڑہ پولیس نے چکری پورم کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ شرٹس برآمد کرلئے ۔ پولیس کے مطابق وینکٹیشم فیاب نامی ایک کمپنی میں یہ دونوں کام کرتے تھے اس کمپنی میں برانڈیڈ شرٹس اور پیانٹس تیار ہوتے ہیں ۔ گذشتہ ماہ کمپنی کی ڈیلوری کے دوران ان دونوں نے 6 بڑے بیاگس کا سرقہ کرلیا تھا جس میں تقریباً 1828 شرٹس تھے ۔ یہ کمپنی چیرلہ پلی کے فیس II میں واقع ہے ۔ پولیس نے شکایت کے بعد فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے ان دونوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ۔ یہ لوگ گذشتہ چار ماہ سے اس کمپنی میں کام کر رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT