Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کمپنی میں جھلس جانے والے شخص کی موت

کمپنی میں جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص کمپنی میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 سالہ چکرادھر جو ایک خانگی کمپنی جو جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں واقع ہے، اسسٹنٹ پروڈیکشن آپریٹر کا کام کرتا تھا اور اسی کمپنی کے کوارٹرس میں رہتا تھا جس کا تعلق کاکیناڈا ریاست آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کمپنی میں کیمیکل کی ملاوٹ کے دوران پیش آئے۔ حادثہ میں جھلس گیا تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT