Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کمپنی میں ساتھی ملازم کی ہراسانی کے شکار شخص کی خودکشی

کمپنی میں ساتھی ملازم کی ہراسانی کے شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ساتھی ملازمین کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ کروناکر جو پیشہ سے ایک بائیولوجیکل کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ نریڈمیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں اس کی خودکشی کی وجوہات کو بیان کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے تین افراد کے ناموں کو لکھا جن میں سریکانت ، راجو اور چندر شیکھر شامل ہے اور ان افراد کی ہراسانیوں سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کرلیا ہے ۔ پولیس نریڈ میٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT