Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کمپنی کے چیک پوسٹ میں مزدور کی مشتبہ موت

کمپنی کے چیک پوسٹ میں مزدور کی مشتبہ موت

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک مزدور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے بعد اس خانگی کمپنی اور مزدوروں میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ بہارالاسلام جو آسام کا متوطن مادھاپور کے علاقہ صدیق نگر میں رہتا تھا ۔ بہارالاسلام ایک خانگی کمپنی میں مزدوری کرتا تھا ۔ اس شخص کو آخری مرتبہ 12 جنوری کو دیکھا گیا ۔ جو ڈیوٹی سے واپس ہو رہا تھا ۔ تاہم پولیس مادھاپور نے کمپنی کے چیک پوسٹ روم سے اس شخص کی مشتبہ حالت میں موجود نعش کو دستیاب کرلیا جو پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی ۔ پولیس مادھاپور نے تاحال اس شخص کی موت کے تعلق سے کچھ نہیں بتایا اور کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT