Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کمپیوٹر اور الیکٹرانکس انجینئرنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس

کمپیوٹر اور الیکٹرانکس انجینئرنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : فیاپسی ، ریڈہلز ، لکڑی کا پل میں 9 جنوری کو کمپیوٹرس اور الیکٹرانکس انجینئرنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس میں الیکٹرانکس اور کمپیوٹر اپلیکیشنس کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائیں گی اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور کمپیوٹنگ انڈسٹریز میں مستقبل کے لیے آپ کو تیار کیا جائے گا ۔ ہماری سوسائٹی آئی ایس آر ایس ای ڈی (انٹرنیشنل سوسائٹی آف ریسرچرس سائنٹسٹس انجینئرس اینڈ ڈاکٹرس ) کی جانب سے یہ بین الاقوامی کانفرنس ایک جامع اقدام ہے جہاں ممتاز کلیدی خطبہ دینے والے مقررین نے اس ایوینٹ میں شرکت کی توثیق کی ہے ۔ ڈاکٹر سرینواس پنٹیالا ، این وائی ، یو ایس اے ، ڈاکٹر ایم اے رضوی ، ڈاکٹر محمد ظفر علی خاں ، محمد عبدالحمید جیسے پروفیسرس اس ایوینٹ میں شامل ہوں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT