Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کمپیوٹر ہارڈ ویر انجینئر اور ساتھی رہزن گرفتار

کمپیوٹر ہارڈ ویر انجینئر اور ساتھی رہزن گرفتار

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پستول اور کارتوس برآمدکرتے ہوئے رہزنی کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ سی مدھو جو پیشہ سے کمپیوٹر ہارڈ ویر انجینئر ہیں کو اس بات کا علم ہوا کہ شہر میں حوالہ کی رقم منتقل کی جاتی ہے ۔ اس رقم کو لوٹنے کی غرض سے دیپک کما

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پستول اور کارتوس برآمدکرتے ہوئے رہزنی کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ سی مدھو جو پیشہ سے کمپیوٹر ہارڈ ویر انجینئر ہیں کو اس بات کا علم ہوا کہ شہر میں حوالہ کی رقم منتقل کی جاتی ہے ۔ اس رقم کو لوٹنے کی غرض سے دیپک کمار سے رابطہ قائم کیا جس نے حال ہی میں دہرہ دون کے پپو بھائی سے 60 ہزار روپئے پستول اور کارتوں خرید کر اپنے قبضہ میں رکھا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھو نے دیپک کمار کو لوٹے جانے والی حوالہ کی رقم میں 50 فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا ۔ منصوبہ کے تحت آج مدھو اور دیپک کمار اوپل بس اسٹاپ سکندرآباد کے قریب اپنی نئی موٹر سائیکل پر نشانہ کا انتظار کررہے تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پستول اور کارتوس برآمد کرتے ہوئے انہیں گوپالہ پورم پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT