Saturday , November 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کمپیوٹر

کمپیوٹر

ایجاد کا قصہ ہے
کس کا کتنا حصہ ہے
بیداری ہے یا سپنا
آج مشینوں کی دنیا ہے
ایک مشین کمپیوٹر ہے
جس کا چرچا ہے گھر گھر
کیا عمدہ ہے یہ ایجاد
استعمال سے ہر دل شاد
برسوں پر پھیلا ہر کام
لمحوں میں دے سر انجام
غیر ضروری محنت سے
محنت اور مشقت سے
انسان کو آزاد کیا
ایک جہاں آباد کیا
دھرتی تک ہے کیا محدود
اس کا جادو لامحدود
کل پرزوں کا ایک دماغ
علم و دانش کا ہے چراغ
اپنے ذہن سے بڑھ کر ہی
اس کو بشر نے طاقت دی
سافٹ ویر اور ہارڈ ویر
’ماؤس‘ کی ہلکی جنبش سے
رنگ بولتے ہیں اس کے
٭٭   ٭٭  ٭٭

TOPPOPULARRECENT