Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کمیونسٹ ارکان کابنگال اسمبلی سے واک آوٹ

کمیونسٹ ارکان کابنگال اسمبلی سے واک آوٹ

کولکتہ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کی قیادت میں بائیں بازو کے ارکان نے اسمبلی سیشن کے صبح میں آغاز کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ان کی پارٹی ایم پی تپس پال کے خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات استعمال کرنے پر بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ قائد اپوزیشن سوریا کانت مشرا نے ٹھہر کر اسپیکر سے کہا کہ اس معاملہ میں وزیراعلیٰ کو وضاحتی بیان جاری کرنا چاہئے جو اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھیں۔ ایوان میں ڈپارٹمنٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ گرانٹس سے متعلق مباحثہ جاری تھا لیکن اس کے باوجود بائیں بازو کے ارکان نے نعرے بازی کی اور اپنے مطالبہ کو دہراتے ہوئے ایوان کے وسط تک پہنچ گئے جس پر اسپیکر نے کہا کہ تپس پال چونکہ ایک ایم پی ہیں لہٰذا اسمبلی کی اس معاملہ سے کوئی وابستگی نہیں۔ بائیں بازو کے ارکان نے اس کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT