Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کمیونسٹ تحریک کے بانی اچھوتا نندن کی 93 ویں سالگرہ

کمیونسٹ تحریک کے بانی اچھوتا نندن کی 93 ویں سالگرہ

کیرالا اسمبلی میں سینئر قائد کو خراج تحسین
تھرواننتھا پورم۔/20اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے کاسٹرو ڈی ایس اچھوتا نندن کیلئے آج سالگرہ کا دن کوئی خاص نہیں رہا اور 93 سال کی عمر میں بھی وہ حسب معمول کام کرتے رہے جبکہ ریاستی اسمبلی کی کارروائی نے سی پی ایم کے بزرگ ترین رہنما اور سابق چیف منسٹر کو مصروف کردیا تھا۔ وہ اپنے روایتی لباس سفید شرٹ اور دھوتی پہن کر ایوان میں داخل ہوتے ہی نوجوان ارکان اسمبلی نے ملاقات کرکے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ایوان کی جانب سے اسپیکر پی شری رام کرشنا نے بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سینئر رکن اچھوتا نندن آج 93سال کے ہوگئے اور یہ ایوان انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے جس پر حکمران اور اپوزیشن ارکان نے میز تھپتھپاکر خیرمقدم کیا۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سینئر کانگریس ورکنگ کمیٹی ممبر اے کے انتونی ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔ کامریڈ اچھوتا نندن جو کہ ریاستی نظم و نسق اصلاحات کمیٹی کے صدر نشین ہیں آج ایوان اسمبلی میں آئی ٹی شعبہ کے ملازمین کی شکایات کا مسئلہ اٹھایا اور یہ الزام عائد کیا کہ ریاست میں آئی ٹی شعبہ کے ملازمین کا استحصال کیا جارہا ہے۔ویلیک ککتھ شنکرن اچھوتا نندن المعروف ایس 20 اکٹوبر 1923 کو ضلع الپوزاہا میں ایک محنت کش خاندان میں پیدا ہوئے، وہ 1964 میں سی پی آئی میں پھوٹ کے بعد سی پی ایم کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ عوامی مقبولیت کی بدولت انہیں سال 2006-11 میں چیف منسٹر بنایا گیا اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کی کامیابی کے بعد اپوزیشن لیڈر تھے۔ جاریہ سال منعقدہ اسمبلی انتخابات کی مہم میں ہر اول دستہ رہے اور ایل ڈی ایف کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ گوکہ پارٹی نے انہیں کیرالا کا فیڈرل کاسٹرو قرار دیا ہے لیکن پیرانہ سالی کی وجہ سے دوبارہ چیف منسٹر بنانے سے انکار کردیا گیا ان کی جگہ پی وجین کا انتخاب کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT