Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کمیونسٹ جماعتوں میں دوبارہ اتحاد پر زور 1964 ء کے مسائل عصر حاضر میں ازکار رفتہ: سدھاکر ریڈی

کمیونسٹ جماعتوں میں دوبارہ اتحاد پر زور 1964 ء کے مسائل عصر حاضر میں ازکار رفتہ: سدھاکر ریڈی

حیدرآباد 17 مئی (پی ٹی آئی) سی پی آئی نے کمیونسٹ اور بائیں بازو کی دیگر جماعتوں کی ایک جماعت کی حیثیت سے دوبارہ اتحاد کی بھرپور حمایت کی۔ تاہم کہاکہ وہ اس اتحاد کو انضمام نہیں کہے گی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری سوروارم سدھاکر ریڈی نے کہاکہ ’’ہماری پارٹی، کمیونسٹ تحریک کے دوبارہ اتحاد کی حامی ہے لیکن کمیونسٹ تحریک کا دوبارہ اتحاد دراصل انضمام سے مختلف ہوتا ہے۔ کیوں کہ انضمام کا مطلب کوئی ایک جماعت دوسری جماعت میں ضم ہوتی ہے اور ہم کسی انضمام کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ اتحاد چاہتے ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’وہ مسائل جن کی بنیاد پر 1964 ء میں کمیونسٹوں میں تقسیم ہوئی تھی اب وہ اذکار رفتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں کمیونسٹ اور بائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے پروگراموں، پالیسیوں اور سرگرمیوں میں اب کوئی فرق نہیں ہے۔ چنانچہ اب کمیونسٹوں کی واحد جماعت کا وجود عمل میں لایا جانا چاہئے‘‘۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ کمیونسٹوں میں دوبارہ اتحاد ہوگا۔ تاہم کہاکہ یہ دوسری جانب کے دوستوں (سی پی آئی ایم) پر منحصر ہوگا اور مثبت جواب کے لئے صبر کے ساتھ انتظار کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT