Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کمیونسٹ جماعتیں ‘ کرناٹک میں جے ڈی ایس سے اتحاد کیلئے تیار

کمیونسٹ جماعتیں ‘ کرناٹک میں جے ڈی ایس سے اتحاد کیلئے تیار

حیدرآباد 9 فبروری ( پی ٹی آئی ) بائیں بازو کی جماعتیں سی پی ایم اور سی پی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اتحاد کیلئے ایچ ڈی دیوے گوڑا کی قیادت والی جنتادل ایس سے مشترکہ بات چیت کرینگی ۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ جنتادل ایس کے ایک سینئر لیڈر نے ان سے امکانی اتحاد کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے ۔ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی کی معیاد مئی میں ختم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیتارام یچوری سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ ہم مشترکہ طور پر چاہتے ہیں کہ جنتادل ایس کے ساتھ بات چیت کریں۔ اگر اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے تو ہم ان سے بات چیت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر سیتارام یچوری سے کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی کرناٹک یونٹ سے بھی اس سلسلہ میں بات چیت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی ریاستی یونٹ کی جانب سے ریاستی سی پی ایم سے بھی مقامی سطح پر بات چیت کی جائیگی ۔
کے سی آر نے شعبہ تعلیم کو نظر انداز
کردیا : کودنڈا رام کا الزام
حیدرآباد 9 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں تعلیم کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس شعبہ کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ کودنڈا رام نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ جب وہ یہ ادعا کرتے ہیں کہ ریاست امیر ہے تو پھر ایک لاکھ کروڑ کا قرض کیوں حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے دو لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT