Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کے مثبت نتائج برآمد،مغویہ لڑکی اندرون تین گھنٹے برآمد ، خاطی گرفتار

کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کے مثبت نتائج برآمد،مغویہ لڑکی اندرون تین گھنٹے برآمد ، خاطی گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ پولیس سے عوام کے دوستانہ تعلقات اور خوشگوار ماحول کو پیدا کرنے کی کوشش پولیس کے لیے مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک شہری کی دلچسپی اور چوکسی نے پولیس کو اہم کیس کی یکسوئی میں مدد کی اور مغویہ لڑکی کو اندرون تین گھنٹے پولیس نے تلاش کر کے خاطی کو بھی گرفتار کرلیا ۔ جس نے 6 سالہ لڑکی کو خطرناک عزائم کی انجام دہی کے لیے اغواء کیا تھا ۔ ملزم اس لڑکی کو اپنی حوس کا شکار بنانا چاہتا تھا ۔ اپل اور کشائی گوڑہ پولیس نے 22 سالہ جی اجئے کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے ریڈمیکس مشین کا آپریٹر ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام شاہ میر پیٹ بنایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اجئے نے کل اسکول سے واپس ہورہے بھائی بہن مغویہ لڑکی 6 سالہ ریشیکا اور 9 سالہ ہیمنٹ کو اپنی موٹر سیکل پر بیٹھا لیا ۔ اور تھوڑی دور جانے کے بعد اس کے بھائی کو موٹر سیکل سے اتار کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا ۔ موٹر سیکل پر یہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے لگا ۔ لڑکی کی چیخ و پکار کو دیکھ کر وہ ایک ہوٹل کے قریب روکا اور لڑکی کو کولڈرنک و پانی پلانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک شہری نے لڑکی کو دیکھا اور شبہ کی بنیاد پر اس نے فوری ڈائیل 100 پر اطلاع دی پہلے سے چوکس پولیس کو اس فون کال سے آسانی ہوئی اور چند لمحوں میں پولیس ملازم مقام پر پہونچ گئے اور لڑکی کو اس کے چنگل سے آزاد کرواتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور مغویہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT