Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کمیونٹی پولیسنگ میں سی سی کیمرے پولیس کے لیے آزمائش

کمیونٹی پولیسنگ میں سی سی کیمرے پولیس کے لیے آزمائش

پولیس اسٹیشنوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ ، محکمہ میں جوابدہی نظام
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کمیونٹی پولیسنگ میں پولیس کے لیے مددگار سی سی ٹی وی کیمرہ اب پولیس کے لیے آزمائش ثابت ہوں گے چونکہ ریاست تلنگانہ کے پولیس سربراہ نے پولیس اسٹیشنوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ شہریوں کی نقل و حرکت اور ہر مجرم کی شناخت مقدمات کی یکسوئی کے لیے سب پر نظر رکھنے والی پولیس پر بھی کیمرے نظر رکھیں گے اس اقدام کو محکمہ پولیس میں جوابداری نظام کو فروغ دینے اور دوسری طرف پولیس میں بے قصور افراد کی مدد کے لیے کافی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے ۔ ایسے پولیس عہدیدار جو بغیر کسی قصور کے سزا کے حقدار بن گئے ایسے عہدیداروں کے لیے یہ پراجکٹ مفید ہوگا تاہم ایسے عہدیداروں کے لیے آزمائش اور مشکلات کا سبب تصور کیا جارہا ہے جو پولیس اسٹیشن کو اپنے معمولات اور تنازعات کی یکسوئی کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے اور اختیارات کے بل پر کسی بھی شہری کو پریشان کرتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما نے پولیس اسٹیشنوں میں کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اور شہر کے چند پولیس اسٹیشنوں میں آزمائشی طور پر کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ اور کامیاب تجربہ کے بعد امکان ہے کہ مرحلہ وار سطح پر کیمروں کو تمام پولیس اسٹیشنوں میں نصب کیا جائے گا جب کہ شہر کے چند پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ اضلاع کے پولیس اسٹیشنوں کو بھی کیمروں سے مربوط کرنے کے اقدامات جاری ہیں اس اقدام سے بے قصور عہدیداروں کو کافی مدد ملے گی تاہم لالچی عہدیداروں کی سرگرمیوں پر کیمروں کی نظر سے جوابداری نظام بہتر ہونے کی امید جتائی جارہی ہے ۔ اکثر پولیس پر الزامات پائے جاتے ہیں کہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے والا خواہ وہ درخواست گذار ہو یا پھر قصور وار ہر دونوں سے پولیس کا رویہ مشکوک اور حاصل کرنے کا ہوتا ہے ۔ لہذا اس طرح کے نئے اقدام سے ان الزامات کا بھی ازالہ ہوگا ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے پولیس کی کارکردگی رویہ اور اقدامات ہر طرح سے پولیس کی مکمل اطلاع پولیس کو رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT